مرکز کی معلومات
انسئوںگ سٹی غیر ملکی رہائشی معاونت مرکز
یہ ایک خصوصی تنظیم ہے جو انسئوںگ کے علاقے میں غیرملکیوں کو درکار مختلف فلاحی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ مرکز غیرملکیوں کے انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے اور ایک ایسا معاشرہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے جہاں جلد کا رنگ اور ثقافتی فرق امتیاز کی بنیاد نہ بنے۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ انسؤنگ شہر ایک ایسا مقام بنے جہاں مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے افراد اور مقامی باشندے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
انسؤنگ شہرغیر ملکی باشندوں کی معاونت کے مرکز کی سرگرمیوں کی سمت
- مقامی طور پر رہنے والے مہاجرین کی کمیونٹی میں ہم آہنگی اور مستحکم آبادکاری کے لیے معاونت
- جنوبی کوریا میں زندگی گزارنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرمیاں
- مہاجر پس منظر رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کی مستحکم نشوونما اور جذباتی مدد کے لیے سرگرمیاں
- مقامی اور غیر ملکی باشندوں کے درمیان رابطے اور تبادلے کے مواقع فراہم کر کے غیرملکیوں کی سماجی یکجہتی کی حمایت
ممبرشپ کے لیے رہنمائی
انسؤنگ شہر میں غیر ملکی باشندوں کے معاونتی مرکز میں مستقل رکنیت کے لیے درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں۔ رکن بننے والے افراد مرکز کی خدمات مفت استعمال کر سکتے ہیں اور مقامی معلومات حاصل کر سکتے ہیں
- مدت – سال بھر
- ہدف – انسؤنگ کے علاقے میں رہنے والے تمام غیرملکی افراد
- رکنیت کا طریقہ – مرکز میں براہِ راست آ کر درخواست فارم بھرنا
مرکز کا پتہ اور رابطہ نمبر , دفتری اوقات
نئیری برانچ
- نئیری برانچ : اتوار سے جمعرات، صبح 9:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک
- * جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی
- پتہ صوبہ گیونگ گی، آنسونگ شہر، ڈیوڈوک میون، نئری 8-گِل 26
- 031-676-2161 : رابطہ نمبر
- 070-4154-3531 / 010-8891-6782 : روسی زبان ترجمہ اور تشریح کے لیے براہِ راست نمبر
آیانگ برانچ
- نئیری برانچ : اتوار سے جمعرات، صبح 9:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک * جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی)
- * اتوار اور پیر کو چھٹی
- پتہ: صوبہ گیونگ گی، آنسونگ شہر، ڈیوڈوک میون، نئری 8-گِل 26
- 031-677-2161 : رابطہ نمبر
- چینی زبان کے لیے:3071-4157-070
کاروباری پروگرام
مہاجرین کے مسائل پر مشاورت
کوریا کی زندگی میں پیش آنے والے مختلف اور پیچیدہ مسائل کے بارے میں خصوصی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔
- محنت قانون کی مشاورت (اجرت کی بے ادائیگی، صنعتی حادثات، کرایہ کا فراڈ، تشدد، دھوکہ دہی وغیرہ)
- معاملات کا انتظام (جیسے کہ معاشی مشکلات، طبی سہولت، گھریلو تشدد، بچوں کے ساتھ بدسلوکی وغیرہ)
- دیگر: اقامت سے متعلق امور، اور مختلف روزمرہ زندگی کی معلومات کی رہنمائی
- مشاورت کے لیے درخواست دینے کا طریقہ: مرکز میں خود آ کر درخواست دیں
ترجمانی اور ترجمہ کی خدمات کی فراہمی
ابتدائی سیٹلمنٹ کے مرحلے میں پیش آنے والے رابطے (بات چیت) کے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا
- فراہم کی جانے والی زبانیں: روسی، چینی، انگریزی، اُردو، ہندی، پنجابی
- ترجمانی خدمات کی تفصیلات
- آنسونگ میں زندگی گزارنے کے لیے غیرملکیوں کے روزمرہ ضروری مسائل پر ترجمانی اور تشریح کی خدمات
- مہاجرین کے مسائل (قانونی، محنت، انسانی حقوق، روزگار) سے متعلق ترجمانی کی فراہمی
- غیرملکی رہائشیوں سے متعلق اداروں اور سرکاری اداروں کی درخواست پر تشریح اور ترجمے کی معاونت
یرملکی رہائشیوں کے لیے ہنگل (کوریائی حروفِ تہجی) کلاس
غیر ملکی رہائشیوں کی آسان اور بہتر کورین زندگی کے لیے کورین زبان کی تعلیم کا انتظام
- مدتِ عمل
- پہلا سیشن: مارچ سے جون
- وسرا سیشن: ستمبر سے نومبر
- کورس کی اقسام:
- اعلیٰ سطح
- متوسط سطح
- ابتدائی سطح
- TOPIK (کوریائی زبان کا سرکاری امتحان)
غیرملکی کمیونٹی سپورٹ پروگرام
غیر ملکیوں کی کمیونٹی کی تشکیل میں مدد فراہم کرنا تاکہ غیر ملکیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہو اور ان کی خود مختار صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
- ہر ملک کی کمیونٹی تشکیل میں معاونت
- ماہانہ باقاعدہ اجتماعات کی حمایت اور کمیونٹی سرگرمیوں کی معاونت
- کورین ثقافت کی سمجھ بوجھ کی تعلیم اور محنت، قانونی، صحت کی تعلیم کی معاونت
- مہاجرین کے رہنماؤں کی تربیت
کثیر الثقافتی آگاہی کو بہتر بنانے کی سرگرمیاں
غیر ملکی رہائشیوں کے بارے میں تعصبات اور پیش فہمیوں کے بغیر قریب آنے کے لیے کثیرالثقافتی حساسیت کو بڑھانا۔
- شہریوں کے لیے لیکچر پروگرام: انسانی حقوق کی حساسیت میں اضافہ، ثقافتی تنوع کی تعلیم وغیرہ
- کثیر الثقافتی تہوار: ہر ملک کے کھانے، ثقافت کے تجربات وغیرہ
مہاجر پس منظر والے بچوں اور نوجوانوں کی نشوونما کی معاونت کی سرگرمیاں
غیر ملکی پس منظر والے بچوں اور نوجوانوں کی نشوونما کی معاونت کی سرگرمیاں
- تعلیمی معاونت (ہنگل کلاسز، نصاب کی رہنمائی، کیریئر تجربات وغیرہ)
- جذباتی معاونت (ثقافتی تجربات اور کھیلوں کی سرگرمیاں وغیرہ)